• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

دمبولا میں سری لنکا اے کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے۔

بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

اس سے قبل دورانِ میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔

یاد رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید