• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

کرکٹ باڈی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔ کپتان فاطمہ ثناء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم کے خلاف بھارتی ویمن ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید