فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی۔
ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی شیخ محمد کو واریئر اور با اثر رہنما قرار دیا۔
اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر نے ایران جنگ میں امریکی حمایت پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آبنائے ہرمز اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل طور پر کھلنے کی امید ظاہر کی۔