• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں بدامنی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، امرالدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امرالدین آغا اور دیگر نے حاجی امیرمحمد اچکزئی، سینئر نائب صدر حبیب اللہ اچکزئی، نائب صدر احمد آغا، عبدالشکور نورزئی، جمال شاہ صدر تاجران چمن محمد صدیق اچکزئی کے بھائی نے چمن میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کے بھائی عسکر خان اور ایمل خان کی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پرانجمن تاجران چمن کے صدر جمال شاہ نے کہا کہ یہاں کے بینکوں کے عملے کا رویہ صارفین کے ساتھ درست نہیں اس موقع پر امرالدین آغا نے کہا کہ کیسکو کے حکام چمن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور اس کے اوقات میںردوبدل کریں تاکہ صارفین کی مشکلات دور ہو سکیں انہوں نے کہاکہ ڈی سی چمن شہر میں بدامنی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
تازہ ترین