چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
وانگ یی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، تمام متعلقہ فریقین کی اولین ترجیح جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین خطے میں پائیدار علاقائی سلامتی ڈھانچے کی بنیاد رکھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اداروں میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے، جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کر دیے۔