• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی قتل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رحیم یار خان کے علاقے آباد پور میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آن لائن کام کا جھانسہ دے کر ملزم انس اور دیگر نے بیٹی سے زیادتی کی اور بیٹی کو گاڑی تلے روند کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق انس نامی نوجوان بیٹی سے رابطے میں تھا، وہ آن لائن کام کا جھانسہ دے کر بیٹی کو امام نگر گاؤں میں لے کر گیا، جہاں بیٹی کو نشہ آور اشیاء کا استعمال کرایا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم اور فارنزک شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے آ سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید