راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا تصاویر بنائیں اور اسے بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا ہے۔
متن کے مطابق ملزم جبری زیادتی کے ساتھ 15 سالہ لڑکی پر تشدد بھی کرتا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔