• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: جرمن ٹیم کے کیمپ میں زہریلا سانپ نکل آیا، کھلاڑی پریشان

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

شمالی کیرولائنا میں قائم جرمن فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں زہریلا سانپ نظر آنے کے بعد کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جرمن کپتان جوشوا کیمخ نے کہا ہے کہ جرمنی میں عام طور پر حکمتِ عملی، انجری اور حریف ٹیموں کی فکر ہوتی ہے لیکن یہاں گھاس میں چھپے خطرات کا بھی خیال رکھنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم کے کیمپ کے قریب ’کاپر ہیڈ‘ نامی زہریلا سانپ دیکھا گیا جو شمالی کیرولائنا میں عام پایا جاتا ہے۔

جوشوا کیمخ نے بتایا کہ جب معلوم ہوا کہ سانپ زہریلا ہے تو کھلاڑیوں کی تشویش بڑھ گئی کیونکہ اس کے کاٹنے کی صورت میں فوری اسپتال جانا پڑ سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب کھلاڑی چلتے وقت بھی زمین پر نظر رکھتے ہیں تاکہ کسی خطرناک جانور سے سامنا نہ ہو جائے۔

دوسری جانب سوئٹزر لینڈ اور ناروے کی ٹیموں نے بھی اپنے کیمپوں کے اطراف میں سانپوں کی موجودگی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید