• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کا جمعہ کو پیٹرول قیمتوں میں کمی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کرے گی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ‏اب پیٹرول کی قیمت میں 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلے گا، فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے، ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول پر لیوی کی فوری کٹوتی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانے کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید