اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے لیے جاری نوٹسز معطل کر دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ای 11 کے رہائشیوں کی درخواست پر نوٹس معطل کیے۔ رہائشیوں احمد حسن رانا اور محمد منیر احمد چوہدری نے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت عالیہ نے وفاق کو بذریعہ سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔
عدالت عالیہ کے حکمنامہ کے مطابق درخواستگزار نے مارچ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن اور اپریل 2026 کا پراپرٹی ٹیکس بل چیلنج کیا۔