• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے ہمیں کہا آپ اپنے صوبے کیلئے لڑیں، کیوں ہمارا صوبہ سرائیکستان نہیں بن رہا؟ سینیٹر رانا محمود الحسن

فوٹو: انسٹاگرام /  سینیٹر رانا محمود الحسن
فوٹو: انسٹاگرام /  سینیٹر رانا محمود الحسن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رانا محمود الحسن نے پنجاب میں علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ بلاول نے ہمیں کہا کہ آپ اپنے صوبے کے لیے لڑیں، کیوں ہمارا صوبہ سرائیکستان نہیں بن رہا؟ ہم چاہتے ہیں ہمیں پنجاب سے الگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبہ بڑا ہو جائے تو اس کا بٹوارہ لازم ہے، ہم نے نہیں رہنا تخت لاہور کے ساتھ ہمیں ہمارا صوبہ چاہیے۔

سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ ہمارا ماضی میں بھی دارالحکومت ملتان تھا، بہاولپور والوں نے قیام پاکستان کا ساتھ دیا تھا، تنخواہیں دی تھیں، جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل زون، ہائیکورٹ، این ایف سی چاہیے، ہمیں زرعی، آئی ٹی یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے۔

محمود الحسن نے کہا کہ ملک میں سالانہ 70 لاکھ بچے ہیدا ہو رہے ہیں، پاکستان سارے یورپ سے زیادہ بچے پیدا کر رہا ہے، ہم ان بچوں کے روزگار کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

سینیٹ کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید