اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔