رواں سال مئی 2026ء تک 2 لاکھ 78 ہزار536 پاکستانی بیرون ملک ملازمتوں کی غرض سے چلے گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے جاری ڈیٹا کے مطابق رواں سال 1 ہزار 284 ڈاکٹرز بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔
ڈیٹا کے مطابق 52 ہزار 652 ڈرائیورز، 1 لاکھ 72 ہزار 6 مزدور، 2 ہزار 341 انجینئرز اور487 نرسز ملازمت کے لیے بیرون چلے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق راوں سال 1 لاکھ 59 ہزار 144 افراد ملازمت کے لیے سعودی عرب اور 50 ہزار 574 یو اے ای گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق 30 ہزار 312 پاکستان ملازمت کے لیے قطر، 86 ہانک کانگ، 23 ایران،1 ہزار 234 برطانیہ اور 357 امریکا گئے۔