معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کاشف ضمیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ہونے والی اپنی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر رولیکس کی گھڑی مولانا صاحب کو تحفے میں دیتے نظر آ رہے ہیں۔
مولانا صاحب نے کاشف ضمیر کی جانب سے ملنے والے تحفے کو انتہائی خوش اسلوبی سے قبول کیا۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے کاشف ضمیر کی پوسٹ پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاکر کے بھارتی اداکار سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔