• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: پرتگال کے افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پرتگال کی عالمی کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

41 سالہ رونالڈو جمہوریہ کانگو کے خلاف میچ میں اپنی روایتی فارم دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد ناقدین نے ان کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔

اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی رونالڈو سے متعلق پرانی باتیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ 

ویرات کوہلی نے 2023ء میں کہا تھا کہ رونالڈو کو وقت سے پہلے ختم قرار دینے والے ماہرین ہر بار غلط ثابت ہوتے ہیں کیونکہ رونالڈو مشکل حالات میں بھی خود کو منوا لیتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اگرچہ اپنے عروج کے دنوں جیسے نہیں رہے لیکن انہوں نے 26-2025ء سیزن میں النصر کے لیے 30 میچز میں 28 گول کیے۔

اسپورٹس ماہرین کے مطابق مسئلہ کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیت کا نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے۔

2022ء کے عالمی کپ سے پرتگال کے اخراج کے بعد بھی کوہلی نے رونالڈو کو کھیل کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ٹرافی یا اعزاز ان کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کو کم نہیں کر سکتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ رونالڈو کے مستقبل پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں تاہم ان کی محنت، عزم اور کھیل میں واپسی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے شائقین کو امید ہے کہ وہ عالمی کپ کے اگلے میچز میں ناقدین کو ایک بار پھر جواب دیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید