• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات 2026ء کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف نے آزاد کشمیر کے 37 حلقوں کے لیے امیدواروں کی منظوری دے دی جس کے بعد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حلقہ ایل اے 2 چکسواری کے لیے عظیم بخش، ایل اے 3 میرپور سے چوہدری محمد سعید، ایل اے 4 کھاری سے رخسار احمد، ایل اے 5 برنالہ سے وقار احمد نور، ایل اے 6 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 7 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے 9 نکیال سے عمیر نعیم، ایل اے 10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن اور ایل اے 11 سہنسا سے محمد آصف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

حلقہ ایل اے 12 چھرہوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، ایل اے 14 دھیر کوٹ سے راجہ فیصل آزاد، ایل اے 15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے 16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے 17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، ایل اے 19 حاجیرا سے سردار امیر الطاف خان، ایل اے 20 کھائی گالہ سے عبدالراشد خان اور ایل اے 21 راولا کوٹ سٹی سے طاہر انور خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

حلقہ ایل اے 23 پلندری سے محمد نجیب خان، ایل 24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، ایل اے 25 اپر نیلم شاہ غلام قادر، ایل اے 26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 کوٹلہ سے نورین عارف، ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 فوارہ سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے 32 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

حلقہ ایل اے 33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید، ایل اے 34 جموں ون سے آصف حسین ڈار، ایل اے 35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے 37 جموں فور سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں فائیو سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں سکس سے راجہ محمد صدیق، ایل اے 40 ویلی ون سے محمد نعیم خان، ایل اے 42 ویلی تھری سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 ویلی فور سے محمد یاسین اور ایل اے 44 ویلی فائیو سے محمد احمد رضا قادری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید