ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کی جوابی کارروائی میں 1 حملہ آور ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور اپنے ایک ساتھی کی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔