وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور مبینہ آڈیو شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا اب یہ سمجھنا مشکل نہیں رہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مقاصد کیا ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ قانون حرکت میں آچکا ہے جلد ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔