پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اعلی قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا، پیپلز پارٹی ن لیگ کے ووٹ سے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی، وزیر اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
گلگت بلتستان کے گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو دیے جانے کا امکان ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔