• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔ 

اجلاس کے دوران ایف بی آر حکام نے بتایا کہ یوٹیوب سے ڈالرز بینک میں آئیں گے تو وہاں ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سے کمائی 10 ارب روپے تک ہے۔ سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔

اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید