• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پستول صاف کرتے ہوئے شوہر سے گولی چل گئی، بیوی، 2 بچے زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 9 نمبر میں گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے شوہر سے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عارف نامی شخص گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چلنے سے اس کی بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید