سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی او سرگودھا دانش افضال نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شہدائے آزادی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے جیل کی مسجد میں قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب میں ڈی سی او سرگودھا دانش افضال، سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس وحید خان، علی امیر شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے جوینائل سیکشن ‘ وومن اسیران ‘جیل ہسپتال میں داخل اسیران میں مٹھائی تقسیم کی۔ اسیران نے جشن آزادی ملی وقومی جذبے کے ساتھ منائی ۔ جیل کو پاکستانی پرچم اورجھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ ڈی سی او نے اپنی آمد پر وزٹرز بک میں اپنے ریمارکس قلمبند کئے اور جیل انتظامات کی تعریف کی۔