آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
لیڈز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 153رنز بنائے۔
اسٹیفنی ٹیلر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 47 رنز چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکور کیے جبکہ شیمینی کیمبل نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، اسکٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بخوبی اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہی تھی لیکن آخری دو اوورز میں مسلسل پانچ وکٹیں گنوانے کے سبب میچ اُن کے ہاتھ سے نکل گیا۔
59 رنز بنانے والی ڈیرسی کارٹر کے چھٹے کھلاڑی کے طور پر آؤٹ ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن سنبھل نہیں سکی، ایلیسا لسٹر بھی 33رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔
اسکاٹش ٹیم پورے بیس اوورز میں 146رنز بناکر آؤٹ ہونے کے نتیجے میں سات رنز سے میچ ہار گئی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے مقابلے جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔