• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمز 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی جب کہ سیریز کے ٹی 20 میچز 14، 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

 پی سی بی نے بتایا ہے کہ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیاء کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہو گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید