آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم 29 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کے خلاف پاور پلے میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹاپ آرڈر نہ چل سکا۔
عائشہ ظفر 9، رامین شمیم 6، نتالیہ پرویز 4، گل فیروزہ 1 اور مبینہ علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔