پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
حمزہ خان اور عاصم خان کی جوڑ ی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی، سیمی فائنلز ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔
ملائشیا میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال کی جوڑی نے جنوبی کوریا کے لی منوو اور او سیوجن کو شکست دی۔
حمزہ خان نور محمد عاصم ملائشیا کے سنجے جیو اور ڈنکن لی سے 2-1 سے ہار گئے۔