• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ہزارواں میچ کل کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک ہزارواں میچ کل جاپان اور تیونس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گروپ ایف میں جاپان اور تیونس مونتری اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔

تیونس کے کپتان الیاس سخیری نے ایک ہزارویں ورلڈ کپ میچ میں شرکت کو اعزاز قرار دے دیا۔

دوسری جانب جاپان کے کوچ حاجیمے موریاسو نے تاریخی میچ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں شریک ہیں، ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ 209 ٹیموں نے کوالیفائنگ مرحلے میں حصہ لیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید