سیالکوٹ(نمائند ہ جنگ)22اگست کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سیالکوٹ کے دورہ کے دوران سیالکوٹ کی ترقی کے عظیم منصوبے کی بنیاد رکھیں گے‘ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر سے ناصرف میاں نواز شریف کی وعدے کی تکمیل ہوگی بلکہ شہر اقبال ؒ کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگااس کی بدولت لاہور اور سیالکوٹ کا سفر صرف 45منٹ کا رہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی منشاءاللہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس میں یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندوں کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 22اگست کو وزیر آباد روڈ پر دوپہر تین بجے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اہلیان سیالکوٹ سے تاریخی خطاب کریں گے ۔