سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں منگل کے روز بھی دھوپ کی وجہ سے سارادن گرمی اور حبس میں اضافہ رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد جبکہ10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج بدھ کوموسم کے گرم رہنے کا امکان ہے۔