• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی سے پاس ٹیلی کمیونیکیشن بل کو جاہلانہ و غاصبانہ کہہ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گھر ہمارا ہے مگر اس پر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا اور بصورت دیگر 5 کروڑ کا جرمانہ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئین سے متصادم بل کی منظوری قومی اسمبلی ارکان کی اہلیت کا اظہار ہے، بتایا جائے کہ کیا اس بل پر ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو عہدوں پر موجود رہنا چاہیے؟

اُن کا کہنا تھا کہ ٹاور کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید