صوابی( نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے جنرل سیکرٹری محمد صغیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہو گی وکلاء اور صحافی برادری کی شہادتوں پر ان کے غم میں صوابی کی وکلاء برادری برابر کی شریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بار کے تعزیتی اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر تمام شہداء کے لئے اجتماعی دُعا کی گئی ۔