ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالرز خرچ کیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٹلی اور اس کی وزیرِ اعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے کے خلاف کسی کارروائی میں شمولیت کا سوچ بھی نہیں رہے۔
امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آزمائش آئی تو وہ نہ ہمارے دفاع اور نہ ہی باقی دنیا کے لیے موجود تھے، یہ اچھی بات نہیں۔