• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار حکومت کے خاتمے کاباعث بنیں گے،عامر حسن

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ چودھری نثارعلی خاں نواز شریف حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارعلی خاں شروع دن سے جمہوریت اورحکومت کوکمزورسے کمزورترکرنے کے درپے ہیں وزارت عظمیٰ تک رسائی چودھری نثارعلی خاں کا ایک دیرینہ خواب ہے جس کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے وہ اپنے قائد میاں نوازشریف کوکمزورکرنے کے بھی درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کادامن صاف ہے ،تنہا ئی میں ہماری قیادت کے پیروں میں گرنیوالے ہمیں اخلاقیات کادرس نہ دیں۔ اگر جیالوں نے مسٹربین کو آئنہ دکھانا شروع کردیا تو پھر انہیں کہیں بھی چھپنے کوجگہ نہیں ملے گی۔
تازہ ترین