• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا۔

جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور بتایا کہ 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی روٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ رینجرزا ہلکار بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر اضافی نفری اور ریزرو فورس تعینات ہے، حساس مقامات پر اسنائپرز اور سرچ آپریشنز کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دی جائے، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید