• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: نجی بینک کے 2 سیلری اکاؤئنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن، تحقیقات شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نواب شاہ کے نجی بینک کے دو سیلری اکاوئنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اکاؤئنٹس ہولڈر کے بجائے کوئی اور اکاؤنٹس استعمال کر رہا تھا، مشکوک ٹرانزیکشنز سے منی لانڈرنگ کی گئی، 29 مئی کو مقدمہ درج ہوا۔

دونوں اکاؤئنٹس ہولڈر ضمانت پر ہیں، اطلاع نہ دینے پر چار بینک ملازمین کو مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سکھر آفس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید