ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے 20اگست کو ملتان میں ہونے والے دھرنے کے جواب میں مسلم لیگ ن نے بھی اسی دن چوک ڈبل پھاٹک پر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ،مسلم لیگ ن کی ضلعی و سٹی قیادت کی جانب سے اس دھرنے کو ’’ خوشحالی بچاؤ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، ضلعی صدر بلال بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک کی ترقی کے دشمن ہیں اس لئے ان کے خلاف یہ دھرنا دیا جائے گا ۔