• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: بچی سے زیادتی کی تصدیق، موت شہ رگ کٹنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سرگودھا میں قتل کی گئی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، مقتولہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی موت شہ رگ کٹنے سے ہوئی، چہرے اور ماتھے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے 7 نشانات پائے گئے۔

دوسری جانب  سرگودھا میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ منتہا زہرہ کے لواحقین نے تفتیش پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مقتولہ کے اہلِ خانہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے تیسری منزل سے بچی کی لاش ملی ہے، واقعے کے وقت دکان میں 5 افراد تھے، تمام سے تفتیش کی جائے۔

واضح رہے کہ 7 سال کی بچی کریانہ کی دکان پر سامان خریدنے گئی تھی، جس کے بعد بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

ملزم کے اہل خانہ نے اُس کی لاش لینے سے انکار کردیا تھا، اہل علاقہ نے آبائی قبرستان میں تدفین بھی نہیں ہونے دی۔

قومی خبریں سے مزید