وینزویلا میں یکے بعد دیگرے سات اعشاریہ دو اور سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 30 ہزار افراد لاپتا ہیں، دارالحکومت کاراکس میں کئی عمارتیں گر گئیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں، شدید زلزلے سےکاراکس ایئر پورٹ بھی متاثر ہوا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا۔