• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر روانہ کردی گئی، گلستان جوہر میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق موسمیات سے گلستان جوہر بلاک 6 اور کامران چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، موسمیات سے اقبال چمن کالونی جانے والی سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام تفصلات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید