• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی نمایاں ہے: قائم علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی نمایاں ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت میں متوازن بجٹ دینا مشکل کام ہے، کراچی میں بہت کام ہوئے ہیں، اپوزیشن تسلیم نہیں کرےگی، لیکن لوگ مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 18 برس کے دوران تاریخی کام ہوئے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی نمایاں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے، کئی صوبائی محکمے ابھی تک مرکز کے پاس ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے این ایف سی ایوارڈ پر 2010ء میں عمل کروایا، ہمیں دھمکیاں مت دیں دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید