• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بے رحم شکاریوں نے معصوم پرندوں پیلیکین کی آنکھیں سوئی دھاگے سے سی دیں

اسکرین گریب/ سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ
اسکرین گریب/ سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ

سندھ میں بے رحم شکاریوں نے معصوم پرندوں پیلیکین کو پکڑ کے اسمگل کرنے سے پہلے ان کی آنکھیں سوئی دھاگے سے سی دی تھیں۔

سندھ میں جنگلی حیات کے بے رحم شکاریوں نے نایاب پیلیکین پرندوں کو اسمگل کرنے سے قبل ان کی آنکھیں سوئی اور دھاگے سے اس لیے سی دیں تاکہ وہ پرواز نہ کر سکیں اور مزاحمت نہ کریں۔

اس انسانیت سوز اور ظالمانہ واقعے کا جامشورو کی عدالت نے سخت نوٹس لیا۔ 

عدالت کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے برآمد کیے گئے پرندوں کی آنکھوں سے ٹانکے احتیاط سے کھولے اور انہیں طبی نگہداشت فراہم کی۔

عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جج نے برآمد ہونے والے 16 پیلیکین پرندوں کو ان کے قدرتی مسکن میں فوری طور پر آزاد کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید