پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کےلیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا۔
اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان، اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تفتان اسٹیشن پر لوڈنگ، اَن لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔