گزشتہ 10 روز سے جیو کی ویب سائٹس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مسلسل ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جیو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا کوئی من پسند مواد ڈالا جا سکے۔
جیو ڈیجیٹل کی ٹیم مسلسل ان حملوں کو روکنے میں مصروف ہے اور متعدد ایسے حملے اب تک روکے بھی جا چکے ہیں تاکہ کوئی ایسا ناپسندیدہ مواد اپ لوڈ نہ ہوسکے۔
اس سنگین معاملے پر جیو کی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ اس کوشش کو روکا جا سکے۔
اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔