• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے 350 ایکٹر پر محیط بارہ کہو میں سفاری پارک بنائے گا۔

ترجمان سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ بارہ کہو کے قریب یہ منصوبہ دنیا کے منفرد جنگلی تجربات پاکستان لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق یہ میگا پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت، جنگلی حیات کے تحفظ اور فیملی تفریح کے لیے ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید