• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے مختصر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جلی حرفوں میں لکھا ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، یہ ملاقات کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے۔

 اسی حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے "ایران امریکا ورکنگ گروپس ٹیکنیکل مذاکرات" کا اس ہفتے امکان رد کردیا اور کہا کہ اس وقت بات چیت صرف ثالثوں کے ذریعے ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید