لاس اینجلس اولمپکس 2028ء کے کرکٹ ایونٹس میں مردوں اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، 4 براعظموں، افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشنیا کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔
باقی ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر ذریعے ہوگا، امریکا رینکنگ میں ٹاپ 15 میں ہوا تو بطور میزبان شرکت سکے گا۔
ٹیموں کا فیصلہ موجودہ آئی سی سی ایونٹس اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز کی بنیاد پر ہوگا جبکہ چھٹی ٹیم کا فیصلہ آئی سی سی اولمپک کوالیفائر ایونٹس کے ذریعے ہوگا، کوالیفائر ایونٹس میں 8، 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کا شیڈول آئی سی سی بعد میں جاری کرے گا۔
ویمنز ایونٹ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی بنیاد پر براہ راست اولمپکس کےلیےکوالیفائی کرلیا ہے۔
اولمپکس میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جس کی ٹاپ 2 ٹیمیں مخالف گروپ کی مختلف پوزیشنوں والی ٹیموں کے ساتھ بھی میچز کھیلیں گی، جس کے بعد ٹاپ کی 2 ٹیموں کےدرمیان گولڈمیڈل اور سلور میڈل کا میچ ہوگا، تیسری اور چوتھی ٹیم کے درمیان برانز میڈل کا میچ کھیلا جائے گا۔