ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق جون 2026ء میں ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح وزارتِ خزانہ کے 11 سے 12 فیصد کے تخمینے کے مطابق رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مئی میں سالانہ مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد تھی۔
گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی آئی، جبکہ شہری علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 0.47 فیصد کم ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔