• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔

لاہور سے ذرائع کے مطابق پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ فضل، اویس ظفر، شان مسعود، بابراعظم، سلمان آغا، غازی غوری، سعود شکیل اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عثمان، ساجد خان، محمد علی، عامر جمال، محمد عباس، عبید شاہ اور خرم شہزاد کے ممکنہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فٹنس مسائل سے دوچار محمد رضوان اور سعود شکیل کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی ٹیسٹ میں تسلی بخش ریکوری دکھائی۔

ذرائع کے مطابق سو فیصد فٹنس حاصل نہ ہونے پر رضوان اور سعود کے متبادل اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کے فٹنس مسائل کے باعث روحیل نذیر مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید