انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین کی شاندار کردگی کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے کانگو کو 2-1 شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
کانگو کو میچ کے 74ویں منٹ تک ایک گول کی برتری حاصل تھی لیکن ہیری کین نے صرف 11 منٹ میں دو گول کرکے کانگو کی پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔
اٹلانٹا فٹ بال اسٹیڈیم میں انگلینڈ کےخلاف کانگو کا آغاز تباہ کن تھا کھیل کے ساتویں منٹ میں کانگو کے برائن سی پینگا نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر خوبصورت گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ کانگو کے اسٹرائیکر نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کیا۔
ایک موقع پر محسوس ہورہا تھا کہ کانگو پہلی بار ورلڈفٹ بال کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گا لیکن انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے دوسرے ہاف کے 11 منٹ میں دو گول کرکے بازی انگلینڈ کے حق میں کردی۔
ہیری کین نے 75 اور 86ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا نقشہ بدل دیا اور ٹیم کو 2-1کی فتح دلوا دی۔