• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا مریم نواز کی تقریر پر ردِعمل

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے کہ مظفر آباد جلسے میں مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے۔

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے پنجاب کو ڈبو دیا ہے، آج پنجاب کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ سُتھرا پنجاب صرف ایک نعرہ تھا، حقیقت کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن کی بارش نے پورے پنجاب کی ترقی کا پول کھول دیا، پنجاب کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور لیہ کی حالت قابلِ رحم ہے، یہاں بارش کے بعد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، اربوں روپے کے اشتہارات اور دعوے کیے گئے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے، اب بہت جلد گندم کا اسکینڈل بھی عوام کے سامنے آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید